11 اکتوبر 2013 - 20:30
سامراء میں کار بم دھماکہ، ۳۵ افراد شہید اور زخمی

عراق کے شہر سامراء میں ایک تجارتی مرکز میں ہونے والے کار بم دھماکے سے تاہم ۱۴ افراد کے شہید اور ۲۱ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملک کے شہر سامراء میں آج ہونے والے کار بم دھماکہ  کے باعث ۱۴ افراد شہید اور ۲۱ زخمی ہوئے ہیں۔سامراء کے تجارتی مرکز میں یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگوں کا ہجوم عید قربان کے لیے خرید و فروخت میں مصروف تھا۔قابل ذکر ہے کہ عراق میں شدت پسند گروہ ملک کے مختلف مقامات خاص طور پر بھیڑ بھاڑ والے بازاروں اور مساجد وغیرہ میں شدت پسندانہ کاروائیاں کر کے لوگوں کے امن و سکون کو ختم کرنا اور ملک میں ہمیشہ بدامنی کی فضا قائم رکھنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲